ابنا: شام کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ محمد صبحی ابوشامات نےمہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ شام کے عوام اور فوج کی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں امریکہ اور القاعدہ سے وابستہ غیر ملکی دہشت گرد شکست کے بعد فرار اختیار کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام کا بحران اپنے آخری مراحل میں ہے یہ بحران 18 ماہ سے جاری ہے جس کے پیچھے امریکہ نواز بعض عرب طاقتوں کا ہاتھ ہے جو اسرائیل کے مقابلے میں شام کو کمزورکرنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اس وقت شامی عوام ، شامی فوج اور شام کی قیادت کو شام کے بحران پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
ابوشامات نے ایران کی طرف سے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ایران نے بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تہران کا دورہ بہت کامیاب دورہ رہا ہے اورشام کے متعلق جس کمیشن میں تہران شامل ہوگا وہ کمیشن شام کے لئے قابل اطمینان ہوگا۔
.....
/169